بھٹکل:21؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)ریاست کے چکمنگلورو ضلع کا ایک مزدور خود کشی کے ذریعے ہلاک ہونے کا واقعہ جالی پنچایت حدود کے شیڈکولی میں پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت چک منگلور کا مکین شیوراج (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دوبرس قبل شیوراج اپنے بھائی کے ساتھ مزدور ی کے لئے بھٹکل پہنچا تھا۔حال ہی میں اس کا بھائی اپنے وطن لوٹ گیا تھا۔ خبر ملی ہے کہ گاؤں جانےکےمعاملے میں بھائی کے ساتھ کسی بات کو لے کر نوک جھونک ہوئی تھی۔ خود کشی کے لئے یہی وجہ سبب ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل ٹاون پولس جائے وقوع پر پہنچی اور معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ۔ مہلوک کے سلسلے میں گھروالوں کو اطلاع دی گئی تھی۔ بتایا گیاہے کہ شام کو اُس کے رشتہ دار بھٹکل پہنچ گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش گھروالوں کے حوالے کی جائے گی۔
